How to do Rukhsati in Islam
رخصتی کا اسلامی طریقہ ۔
میرے بھائیو آج کا ہمارا موضوع ہے کہ اسلام میں رخصتی کا کیا طریقہ ہے کس طریقے سے رخصت کرنی چاہیے ۔ شادی ہونے کے بعد لڑکی کو اس کے شوہر کے گھر پہنچایا جاتا ہے ۔ اس کو رخصتی کہتے ہیں ۔ لڑکی والے اپنے گھر آنے کی کسی خاتون یا لڑکے والے کے گھر سے آئی ہوئی خاتون کے ساتھ رخصت کر دے ۔ رخستی کا کوئی خاص طریقہ شریعت میں نہیں ہے ۔ نہ ہی کسی رسم و رواج کی پابندی ہونی چاہیے ۔ اسی طرح یہ بھی ضروری نہیں ہے کہ جو سامان جہیز میں دیا ہو وہ بھی ساتھ ہی لے جایا جائے ۔ بعد میں بھی جا سکتا ہے اگرچہ شریعت میں جہیز کی کوئی اصل نہیں ہے ۔یہ عمل موجب برکت ہے ۔ اگر داماد کا گھر قریب ہو تو یہ عمل کرنا موجب برکت ہے ۔ کہ نکاح کے دن آپ علیہ الصلاۃ والسلام عشاء کی نماز پڑھا کر حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کے گھر تشریف لائے اور ایک برتن کے اندر پانی لے کر اس پر سورۃ الفلق اور سورۃ الناس دم کر کے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا دی ۔ پھر حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ اور حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالی عنہا حکم فرمایا کہ اسے پیو ۔اور پھر ان دونوں کے لیے دعائے خیر کی اولاد کی دعا فرمائی اور فرمایا کہ آرام کر لو ۔
شب زفاف یعنی پہلی رات کیسے گزاری جائے ۔
Shadi ki Pahli Raat ka Tarika || Suhagraat In Islam
جب شادی اور رخصتی ہوگئی تو اب شوہر بیوی کو اپنے مکان کے اندر لے آیا تو یقینا اب ان میں خلوت اور تنہائی ہوگی ۔اس سلسلے میں کچھ آداب و اصول اور کچھ باتیں ذہن نشین ہونی چاہیے ۔
نمبر1.
دلہن اور دولہے کو چاہیے کہ پہل کی رات اس طرح نہ گزاریں کے کہ بالکل تھکے ہوئے ہوں ایسا لگے کہ انہوں نے آرام ہی نہیں کیا بلکہ دن کے وقت کوئی ٹائم نکال کر آرام کر لیں تاکہ دونوں کی ملاقات میں کوئی خلل نہ ہو اور دونوں تروتازہ ہو ۔
نمبر 2.
انبساط کے اسباب سہولت کے ساتھ میسر آجائیں تو انتظام کر لینا چاہیے مثلا پھل وغیرہ نیم گرم دودھ اور مٹھائی وغیرہ خوشبو وغیرہ اور کمرے کی سادہ سی ڈیکوریشن بھی کرنی چاہیے ۔ کچھ لوگ بہت زیادہ خرچہ کر دیتے ہیں کمرے کی ڈیکوریشن کے اندر یہ بھی فضول خرچی ہے اور اس کا گناہ ہے بالکل سادہ سے ڈیکوریشن کی جائے ۔ اگر مہرمعجل یعنی مہر نکدی دینے کا رواج نہیں ہے تو کچھ نہ کچھ بیوی کو ہدیہ چیز دینی چاہیے بغیر کوئی چیز دیے بیوی سے نفع اٹھانا شرمندگی کی بات ہے مرد کے لیے
نمبر تین 3۔
پہلی ملاقات میں کلام اور گفتگو سے پہلے السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ تم پر اللہ تعالی کی سلامتی اور رحمتیں اور برکتیں ہوں کہے ۔ پھر عورت کی پیشانی اور گالوں پر ہاتھ رکھ کر یہ دعا پڑھیں ۔
اللہم انی اسألک من خیر ھا وخیر ما فیھا وخیر ما جبلتہا علیہ واعوذ بک من شرھا وشر مافیہا وشر ما جبلتھا علیحہ ۔
نمبر 4
یہ بھی آداب میں داخل ہے کہ پہلے وضو کرے پھر دو رکعت نماز صلوات الحاجت پڑھیں اور پھر اپنے بیوی کے لئے اپنے لئے اور نیک اولاد کے لئے اللہ سے دعا کرے .