مہر معجل اور غیر معجل
Muajjal aur Ghair Muajjal HAQ MEHAR Say kiya Murad Hai
میرے بھائیو آج کا ہمارا موضوع ہے کہ مہر معجل اور مہر غیر معجل کیا فرق ہے ۔ نکاح کے فارم میں دو لفظ ہوتے ہیں ایک لفظ مہرمعجل اور دوسرا غیر معجل ہیں ۔ان میں تھوڑا سا فرق ہے ۔ معجل کا معنی ہے جلدی ۔اور غیر معجل کا معنی ہے کہ جلدی ضروری نہیں ہے .آگے قانونی طور پر ایک لفظ لکھا جاتا ہے عند الطلب مانگتے وقت غیر معجل عندالطلب مانگا جائے یا معجل عندالطلب مانگا جاۓ۔ معجل عندالطلب جب مانگا جائے اس وقت ادا کیا جائے یہ لکھنا جائز ہے ۔حق مہر ابھی دینا ضروری نہیں لیکن جب لڑکی مانگے تو اس وقت دینا ضروری ہے کیونکہ نکاح کے بعد حق مہر مرد کے اوپر فرض ہے اور فرض جو ہوتا ہے وہ ادا کرنا ضروری ہوتا ہے
.
اور ہاں مہر عورت کی قیمت نہیں ہے ۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہ حق مہر عورت کا حق ہے جو شوہر کے اوپر بیوی کو دینا فرض ہے اور یہ بات ذہن میں رکھیں کہ یہ بیوی کی قیمت ہرگز نہیں ہے ۔اس کو شریعت نے عورت کی قیمت ہرگز نہیں کہا .بلکہ عورت سے بہت سے فائدہ اٹھائے جاتے ہیں یہ ان کا بدلہ ہے .جو شریعت میں حق مہر کے لاتا ہے حق مہر ادا کرنے کے بعد انسان عورت کا مالک نہیں بنتا یہ نہ ہو کہ اس کی ہڈیاں توڑنے مارپیٹ کرے ۔یہ تو عورت کا ایک حق ہے جو اللہ تعالی نے مقرر فرمائے ۔
Mehr e Fatimi in urdu
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات میں سے ہر ایک کا حق مہر جو کم از کم بتایا گیا ہے ۔ وہ 480 درہم ہیں اور حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالی عنہا کا حق مہر أپ علیہ السلام نے دیا تھا وہ پانچ سو 500 درہم ہیں . درہم چونکہ چاندی کا ہوتا ہے اس لئے 500 درہم کی چاندی کا وزن ایک کلو 530 گرام ہے ۔جس کی قیمت پاکستانی کرنسی میں اڑھائی لاکھ کے قریب ہے ۔اگر دینے کی استطاعت ہو اور دینے کی نیت بھی ہو تو اس سے زیادہ حق مہر بھی رکھنا جائز ہے . اور حق مہر میں استطاعت مرد کی دیکھی جاتی ہے نہ کہ عورت کی ۔یہ فرض صرف مرد نے ادا کرنا ہے اور یہی ہمیں دین نے سکھایا ہے ۔اللہ رب العزت ہم سب کو اپنی اپنی بیویوں کا حق مہر ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور شریعت کے مطابق زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے۰ (آمین )