بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
شادی بیاہ کے مجرب وظائفآ
ہم آپ کو چند وظائف بتائیں گے جوشادی بیاہ میں مجرب ہیں
وظیفہ نمبر 1
نیچے دی گئی آیت کو کاغذ پر لکھ کر بازو پر باندھ لیں انشاءاللہ آپ جہاں بھی شادی کا پیغام بھیجیں گے منظور ہوگا ۔اور وہ آیت یہ ہے
قل ان الفضل بیداللہ یوتیه من یشاء واللہ واسع علیم۔۔۔ یختص برحمتہ من یشاء واللہ ذوالفضل العظیم
وظیفہ نمبر 2 ۔
شادی کے لیے وظیفہ
نیچے دی گئی آیت کو کاغذ پر لکھ کر بازو پر باندھ لیں۔ اگر شادی نہ ہوئی ہو تو انشاءاللہ جلد شادی ہو جائے گی
اور وہ آیت یہ ہے ۔۔
ولا تمدن عینیک الیٰ ما متعنا بہ ازواجا منہم زھرة الحیوٰة الدنیا لنفتنہم فیہ ورزق ربک خیر وابقیٰ وامر اھلک بالصلوٰةواصطبر علیہا لانسئلک رزقا نحن نرزقک والعاقبة للتقوٰی
وظیفہ نمبر 3
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کو زیادہ سے زیادہ لڑکیوں کے نکاح کے پیغام آئیں
تو آپ سورۃاحزاب کو ہرن کی جھلی یا کاغذ پر لکھ کر ایک ڈبے میں بند کر کے گھر میں رکھ دیں
وظیفہ نمبر 4
بیٹے بیٹی کی شادی کے لیے مجرب وظیفہ
اگر کوئی شخص ایسا ہے کہ اس کے بیٹے یا بیٹی کی شادی نہ ہو رہی ہو تو اور وہ چاہتا یہ ہے کہ اچھی جگہ پر جلد رشتہ ہو جائے تو اس کو چاہیے کہ وہ اکیس روز تک بعدنمازعشاء درج ذیل آیت تین ہزار تین سو مرتبہ پڑھے اور اول آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھیں
وہ آیت یہ ہے
سبحان الذی خلق الازواج کلہا مما تنبت الارض ومن انفسہم ومما لایعلمون
یہ مجرب وظیفہ ہے اور انشاءاللہ اس عرصے کے اندر اندر مراد پوری ہوگی
وظیفہ نمبر 5 ۔۔۔
کوئی لڑکی ایسی ہے کہ اس کا نکاح کا پیغام آتا ہی نہیں ہے اس کے لیے وظیفہ یہ ہے
ایسا شخص جس کی لڑکی کنواری بیٹھی ہو اور کوئی نکاح کا پیغام بھی نہ آتا ہو اور جہیز وغیرہ کی بھی تیاری نہ ہو ایسے شخص کو چاہیے کہ وہ گیارہ دن تک نماز عشاء کے بعد گیارہ ہزار مرتبہ یا مغنی کا ورد کرے
اور طریقہ یہ بنائے کہ ہر جمعرات سے شروع کریں اور سوموار کی رات کو ختم کریں اور پھر دیکھنا چاہیے کہ پردہ غیب سے کیا ظاہر ہوتا ہے
وظیفہ نمبر 6
۔۔۔شادی میں بندش کا درود ابراہیمی سے
اگر کسی لڑکی یا لڑکے کی شادی میں رکاوٹ یا ایسا ہو کہ سرے سےرشتہ ہی نہیں آتا
تواب لڑکا یا لڑکی اوراس کی ماں نماز فجر کے بعد اور نماز مغرب کے بعد پانچ سو مرتبہ درود ابراہیمی یعنی نماز والا درود پڑھ کر دعا کریں تو انشاء اللہ بہت جلد اللہ اچھے اور نیک رشتے کا انتظام کر دیتے ہیں اور اس کے اندر جو بھی رکاوٹ ہودور ہو جاتی ہے
درود ابراہیمی یہ ہے
اللھم صل علی محمد ۔وعلیٰ آل محمد کما صلیت علیٰ ابرہیم وعلیٰ آل ابراہیم انک حمید مجید
اللہم بارک علیٰ محمد وعلیٰ آل محمد کما بارکت علی ابراہیم وعلیٰ آل ابراہیم انک حمید مجید
شادی کا مجرب عمل