خواب کے ذریعہ رہنمائی | Khwab Ki Tabeer |شیخ عبد القادر جیلانیؒ نے خواب میں رہنمائی فرمائی

Table of Contents

شیخ عبد القادر جیلانیؒ نے خواب میں رہنمائی فرمائ

ایک صالح تاجر جو پنجاب کے کسی گاوں کے رہنے والے تھے، بیان کرتے تھے کہ مجھ پر حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی محبت غالب تھی اور ہرروز پانچوں نمازوں کے بعد ان کی روح پر فتوح کیلئے فاتحہ پڑھاکرتاتھا اور خلوت میں عاجزی وانکساری کے ساتھ ان کی خدمت میں عرض حاجات کیاکرتا تھا اور سلسلۂ عالیہ قادریہ کے اوراد وظائف اور اذکار میں مشغول رہتاتھا۔
ایک رات حضرت شیخ عبد القادر جیلانیؒ کوخواب اور بیداری کے مابین دیکھا تو دوڑ کر ان کے قدم مبارک چومے

 

انہوں نے فرمایا کہ ظاہرمیں بھی پیر حاصل کرنا اس راہ کی ضروریات میں سے ہے۔ میں نے عرض کیا اس زمانہ میں جو بزرگ سب سے افضل ہواس کے متعلق حکم فرمائیں تاکہ میں اس کی خدمت میں پہونچوں۔ انہوں نے فرمایا کہ سرہند میں ایک ایسے بزرگ ہیں جوعلم ظاہر، معرفتِ باطن، اعمال صوری اورکمال معنوی کے جامع ہیں ۔ شیخ احمد نام ہے۔ ان کے پاس جاؤ کیوں کہ اس زمانے میں ان جیسا کوئی بزرگ نہیں ہے

 

۔ چنانچہ علی الصباح اس قطب الاقطاب کی بارگاہ میں روانہ ہوا اوران کے آستانۂ جنت نشان پر پہنچا اور اپنی عرض داشت پیش کی۔ آپ کی بے انتہا عنایات اور الطاف سے مستفید ہوکر جذب وسلوک سے نوازا گیااور میراکام تھوڑی سی مدت میں مکمل کردیاگیا۔ (حضرات القدس صفحہ ۴۴

؍ مؤلف شیخ بدرالدین سرہندی

خواب کے ذریعہ رہنمائی | Khwab Ki Tabeer |شیخ عبد القادر جیلانیؒ نے خواب میں رہنمائی فرمائ
خواب کے ذریعہ رہنمائی | Khwab Ki Tabeer |شیخ عبد القادر جیلانیؒ نے خواب میں رہنمائی فرمائ

خواب کے ذریعہ رہنمائی

ایک درویش نے جس پر آثار نیستی اور علاماتِ مستی کا ظہور تھا اپنے شروع کا حال اور حضرت مجددالف ثانی ؒ سے عقیدت کا سبب اس طرح بیان کیاکہ ایک رات میں نے تہجد کے بعد حضرت صدرالدینؒ کی روح پر فتوح کی طرف توجہ کی۔ یہ حضرت خواجہ محمدزاہد بلخی کے خلیفہ تھے اور بہت عرصے تک سلسلۂ کبرویہ کے طالبوں کی رہبری فرماتے رہے۔ ان کے پاس میرے والد میری کم عمری میں مجھے لے گئے تھے۔ میں نے (ان کی روح سے متوجہ ہوکر ) پوچھا کہ آپ اس عالم فانی سے ملک جاودانی کی طرف تشریف لے گئے ہیں، مجھے ایسے

Leave a Comment